Header Ads Widget

b

کھویا ہوا بچہ

احمد ایک چھوٹا سا ذہین بچہ تھا جو اپنی امی ابو کے ساتھ ایک خوبصورت گاؤں میں رہتا تھا۔ ایک دن وہ اپنے والدین کے ساتھ بازار گیا۔ بازار میں ہر طرف رش تھا، رنگ برنگی دکانیں اور کھانے کی خوشبو چاروں طرف پھیلی ہوئی تھی۔
احمد خوشی خوشی مختلف چیزیں دیکھ رہا تھا کہ اچانک وہ اپنے امی ابو سے بچھڑ گیا۔ جب اس نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو ماں باپ کہیں نظر نہ آئے۔ اس کا دل زور زور سے دھڑکنے لگا، آنکھوں میں آنسو آ گئے۔
وہ ادھر اُدھر دیکھنے لگا، مگر سب چہرے اجنبی تھے۔ وہ ڈر کے مارے ایک طرف بیٹھ گیا اور رونے لگا۔ ایک نیک دل آدمی جو قریب کھڑا تھا، اس کے پاس آیا اور نرمی سے پوچھا، "بیٹا، تمہارا نام کیا ہے؟ اور تم کہاں رہتے ہو؟"
احمد نے سسکیاں لیتے ہوئے اپنا نام اور اپنے گاؤں کا پتہ بتایا۔ وہ آدمی سمجھ گیا کہ بچہ کھو گیا ہے، اس نے احمد کو دلاسہ دیا اور قریبی پولیس اسٹیشن لے گیا۔ پولیس والوں نے فوراً احمد کے والدین کا پتہ لگانے کی کوشش کی۔
تھوڑی دیر بعد احمد کے والدین پولیس اسٹیشن پہنچ گئے۔ جیسے ہی ماں نے احمد کو دیکھا، وہ روتے ہوئے اسے گلے لگا لیا۔ احمد کے ابو نے نیک دل آدمی اور پولیس والوں کا شکریہ ادا کیا۔
احمد نے اس دن سیکھا کہ رش والے مقامات پر ہمیشہ اپنے والدین کا ہاتھ پکڑ کر رکھنا


Post a Comment

2 Comments

  1. https://www.facebook.com/asimawan11

    ReplyDelete
  2. https://www.instagram.com/infora88?igsh=MW84amhrNnduNW94bA==

    ReplyDelete